مدینہ کی معصوم شہزادی---
از طاہر نقاش
کیا دور آ گیا ہے، جسے دیکھو وہی سر ، سرگم اور سنگیت کا متوالا ہے، کانوں میں ہیڈ فون پھنسائے اپنی ہی ترنگ میں مگن جھوم رہا ہے۔ گھر سے دفتر روانہ ہوتے ہوئے میں نے بھی دیکھا دیکھی اپنے موبائل کے ساتھ ہینڈ فری لگائی، کانوں میں ہیڈ فون کے سپیکر ایڈجسٹ کئے اور پلے کرنے کے بعد اپنی بائیک کے گھوڑے کو ایڑ لگا کر ہواﺅں کے دوش پر...