**********
سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ کا حال **********
سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ نے جس وقت ملک
شام کو فتح کیا ہے تو وزیروں نے عرض کیا کہ یہ نصرانیوں کا ملک ہے نیا فتح کیا ہوا
ہے۔ اور اس ملک کے لوگ نہایت سرکش اور سخت ہیں اور اسلامی سیاسیات ( یعنی اسلامی
قوانین) نرم ہیں۔ اس لئے ضرورت ہے کہ ان پر قابو رکھنے کے لئے اسلامی احکام کے
علاوہ اگر اور بھی کچھ قوانین اور قواعد نافذ کردیئے جائیں، تو زیادہ مناسب ہے۔
ـــــــــــــــــــــــ
اس پر سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ نے جو جواب دیا وہ آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ فرماتے ہیں کہ:
------------
" کیا تمہارا خیال ہے کہ میں نے جو ملک فتح کیا ہے وہ حکومت اور سلطنت کرنے کے لئے کیا ہے؟ میں نے تو محض اللہ کی خوش کرنے کے لئے یہ سب کوشش کی ہے۔ (میں تو) اسلامی احکام کو نافذ کروں گا۔ اس پر چاہے ملک رہے یا جائے۔ اسلامی احکام کے خلاف ایک حکم کا بھی نفاذ نہ کروں گا۔"
------------
ان حضرات کی کامیابی کے یہ راز تھے۔ اور یہاں یہ حالت تھی کہ ابھی کوئی ملک قبضہ میں ہے نہ آیندہ ملنے کے بظاہر کوئی اسباب نظر آتے ہیں۔ مگر شریعت مقدسہ کی قطع برید پہلے شروع کردی۔
------------
(حضرت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ۔ الافاضات الیومیہ۔ ص: 133، ج: 1)

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔