پاکستان ٹیم کی شکست عقائد کی درستگی کا سبب
1
اللہ ربّ العزت نے نجومیوں اور ملنگوں کی پیشن گوئیوں کو غلط ثابت کر کے مشرکین کو ذلیل و خوار فرمایا۔ ان کی گمراہ کُن شرکیہ باتوں کو پھیلانے کا ٹھیکہ اب “اسلامی“ جمہوریہ پاکستان کے “آزاد“ میڈیا نے لے لیا ہے۔ ہوشیار باش۔
2
یہ کفر اور اسلام کا معرکہ نہیں تھا جیسا کہ ہمارے اخبارت نے اسے معرکہ حق و باطل قرار دینے کی غیر ذمہ دارانہ باتیں لکھیں۔ یہ ایک میچ تھا جس کے جواز میں کوئی شرعی دلیل نہیں ملتی۔
3
اللہ کی مدد میدانِ جہاد میں مجاہدین کی مقدس جماعت کے لئے نازل ہوتی ہے، نا کہ کرکٹ کے گراؤنڈ میں۔ عزت صرف دین خالص اور جہاد میں ہے۔
4
دُعائیں ہمیشہ با مقصد کاموں کے لئے کرنی چاہیں۔
5
یہاں میرے ذہن میں قرآن کی ایک آیت آئی جو نصیحت کے لئے کافی ہے۔۔۔
اے ایمان والو! شراب اور جُوا اور بت اور فال (یہ سب) ناپاک کام شیطان کے ہیں۔ سو ان سے بچتے رہنا تاکہ نجات پاؤ۔ (سورہ المائدہ: 90)۔
قرآن کی اس آیت سے بات بہت واضح ہو گئی ہے۔ میچ جیتنے کی خوشی میں شراب پی جاتی ہے، میچ پر جُوا بھی لگایا جاتا ہے۔ یہ سب شیطان کے گندے کام ہیں۔
6
فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں (القرآن)۔ پاکستانی عوام نے جتنا پیسہ میچ دیکھنے پر لگایا، روزگار کی بھی چھٹی کروا دی گئی۔ یہ سب فضول خرچی نہیں تو اور کیا ہے۔ نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
7
میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اذان، نماز اور علیل افراد کا خیال نہیں کیا جاتا۔
8
نماز جو کہ دین کا ستون ہے، اس کی فکر کتنوں کو ہوتی ہے مثال کے لئے یہی کافی ہے کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی نمازیں قضاء ہو جاتی ہیں۔ جبکہ میرے پڑھنے میں ابھی تک یہ بات نہیں آئی کہ صحابہ رضی اللہ عنہم یا اسلامی تاریخ کے سپہ سالاروں نے میدان جہاد میں نماز کو پس پشت ڈالا ہو۔ اگر ایسا کوئی واقعہ ہے بھی تو کرکٹ میچ پر “فٹ“ کرنا اپنے ساتھ ساتھ اسلام پر بھی ظلم ہے۔
۔(حافظ اسد اللہ اور عاطف علی صاحب کی فیس بُک پر تحریر سے استفادہ)۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔